جنوبی وزیرستان: سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تعیناتی کے دوران تباہ حال مکانات کے سروے مسائل کو نمٹا کر محسود قبائل کے دل جیتے

 



جنوبی وزیرستان (چیغہ نیوز) سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ نے تعیناتی کے دوران تباہ حال مکانات کے سروے سمیت دیگر حل طلب مسائل کو نمٹا کر محسود قبائل کے دل جیتے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر امجد معراج نے  درے محسود  قبائل کی جانب سے حال ہی میں ٹرانسفر ہونے والے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ کے اعزاز میں الوداعی پروگرام سے  خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈیئر تنویر حسین ڈی پی او ٹانک وقار احمد اسسٹنٹ کمشنر سروکئی اعجاز اختر اے سی لدھا فرحان خان،  سلمان کنڈی سمیت مختلف محکموں کے سربراہان سمیت نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر ملک معسود ،ملک جانان ، سمیت دیگر مشران بھی موجود تھے 

اس موقع پر ڈی سی نے اے ڈی سی فہید اللہ کی تعیناتی کے دوران دفتری امور کے علاؤہ مختلف قومی تنازعات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی تعریف کی اس موقع پر سیکٹر کمانڈر کا کہنا تھا کہ محسود قبائل کے جغرافیہ اور تاریخ سے باخبر اے ڈی سی نے ہمیشہ انکی رہنمائی کی انکا کہنا تھا کہ تبادلہ سروس کا حصہ ہے لیکن اے ڈی سی کے تبادلہ کے بعد انتظامیہ اور عوام کے درمیان پیدا ہونیوالے خلاء کو پر کرنے میں وقت درکار ہوگا اس موقع پر اے ڈی سی فہید اللہ کہنا تھا کہ سروس کے دوران محسود قبائل نے جو انکو پیار ومحبت دی وہ اسکو کبھی نہیں بھول پائیں گے تقریب کے اختتام پر محسود عمائدین اور انتظامیہ کی جانب سے اے ڈی سی فہید اللہ اور دیگر شروکاء کے لئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: