یورپ میں شدید گرمی ،جنگلات آگ کی لپیٹ میں


 

لندن(ویب ڈیسک)  برطانیہ سمیت یورپ کے ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ 


غیرم ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ برطانیہ میں آج اورکل درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ فرانس ، پرتگال، اسپین، یونان اورکروشیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پرمجبورہونا پڑا۔ پرتگال میں 75 ہزار ایکڑ اورفرانس میں 22 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ 


برطانوی محکمہ موسمیات نے پیر کو متوقع گرم ترین دن کے باعث ریڈ وارننگ جاری کردی ہے جبکہ اسکولوں میں وقت سے پہلے تعطیلات پر غورکیا جارہا ہے۔ حکام نے لوگوں کو ٹھنڈی جگہوں پر رہنے اوربغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: