لاہو ر(ویب ڈیسک )پنجاب میں حکومتی تبدیلی سے قبل ہی بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے ، فیصل شاہکار کو نیا آئی جی پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق سابق آئی جی پنجاب پولیس راو سردار علی نے درخواست دی تھی کہ انہیں وفاق بھیج دیا جائے وہ مزید انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ذمہ داری سرانجام نہیں دے سکتے ، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وفاق سے مشورہ کے بعد ان کی ذمہ داری وفاق کے حوالے کر دی اور آئی جی ریلوے فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب پولیس لگا دیاگیا جبکہ راو سردار علی کو آئی جی ریلوے تعینات کر دیا گیا ہے۔
0 coment rios: