وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ہی فواد چوہدری نے ن لیگ سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے


 

اسلام اباد (چیغہ نیوز) ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں 


انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، سب کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا، زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔ 


یاد رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اپوزیشن اتحاد یعنی پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے 186 ممبران کے مقابلے میں حکومتی اتحاد کو 178 ممبران کی حمایت حاصل ہے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: