پی ٹی آئی کی پنجاب میں ایک اور کامیابی

 


لاہور (چیغہ نیوز)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ  امیدوار سبطین خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے۔ 


پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی  کی جانب سے سبطین خان کی کامیابی کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ سبطین خان ہاؤس کے نئے کسٹوڈین ہوں گے۔سبطین خان کی کامیابی پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان کی جانب سے ایوان میں نعرے بازی کی گئی۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر نے سبطین خان کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ تاحال یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ کس امیدوار نے کتنے ووٹ حاصل کیے۔ 


خیال رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب چوہدری پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد کرایا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے دوران ارکان نے خفیہ طریقے سے اپنے  ووٹ کاسٹ  کیے۔ ووٹنگ کے دوران ایک بار اس وقت تنازعہ پیدا ہو جب مسلم لیگ ن کے احتجاج کے باعث کچھ منٹوں کیلئے پولنگ روکنا پڑی۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: