گال ٹیسٹ پاکستان نے جیت لیا،پاکستان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

فوٹو :فائل 

 

لاہور (چیغہ نیوز )سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان نے  فتح حاصل کرتے ہوئے 342رنز کا حدف حاصل کیا جو کسی بھی ٹیم کا سری لنکا کیخلاف گال سٹیڈیم میں سب سے بڑا حدف حاصل کرنا ہے 


گال میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 342رنز کا دیا تھا جو پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ہے،سری لنکا کیخلاف 300سے زائد رنز کا یہ پہلا حدف ہے جو پاکستان نے حاصل کیا ہے ۔ 


خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2ٹیسٹ میچز کی سیریز جاری ہے جس میں پاکستان کو 1-0کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور اب دوسر اٹیسٹ میچ گال میں ہی ہوگاجو 24جولائی سے کھیلا جائیگا۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: