اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکی جاں بحق



 

مقبوضہ یروشلم (چیغہ نیوز ) اسرائیلی فورسز نے غرب اردن کے جنوب میں واقع مہاجر کیمپ میں نہتی فلسطینی لڑکی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا

عرب میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی مسلح فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ جاری ہے

حالیہ واقعے میں اسرائیلی کی دہشت گردانہ فورسز نے غرب اردن کے جنوبی علاقے الخلیل میں نوجوان لڑکی کو فائرنگ کرکے شہید کیا ہے

مقتولہ کی شناخت غفران ہارون وارسنہ کے نام سے ہوئی ہے جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جاملی


مقتولہ غفران ہارون وارسنہ کو رواں برس کے اوائیل میں اسرائیلی فورسز نے بے گناہ گرفتار کرلیا تھا جنہیں اپریل میں ہی رہائی ملی تھی اور اب غاصب فورسز کے ہاتھوں ان کی شہادت ہوگئی۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: