اسلام آباد(چیغہ نیو) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، کالعدم تنظیم سے 2021 میں مذاکرات شروع ہوئے، یہ مذاکرات حکومتی سطح پر ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت ان مذاکرات میں سہولت فراہم کر رہی ہے
انہوں مزید بتایا کہ مذاکرات میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے، سیز فائر کا حکومتی سطح پر خیرمقدم کرتے ہیں اور مذاکرات کا دائرہ کار آئینی ہے، کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اور اس کی منظوری پارلیمان اور حکومت دے گی
واضح رہے کہ 18 مئی کو طالبان کی ثالثی میں حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں 30 مئی تک جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہو گیا تھا۔
طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا تھا کہ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں عارضی جنگ بندی کو 30 مئی تک برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے پاکستانی وفد کے دورے کی تصدیق کی لیکن مذاکرات کی تفصیلات کے معاملے میں کوئی بات نہیں کی تھی
0 coment rios: