ترکی سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو پاکستانی گرفتار


Photo:internet

 

اسلام آباد(چیغہ نیوز ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ترکی میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پاکستانیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث و ترکی سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو پاکستانی گرفتار کر لئے 


ملزمان محمد جنید اور امیر خان کو دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیاگیا، دونوں ملزمان پر ترکی میں خواتین کی مبینہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے اور پاکستان کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔

ترکی کی جانب سے دونوں ملزمان کو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور غیرقانونی طور پر مقیم ہونے پر ملک سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے


ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پاکستانی سے ترکی میں انسانی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی نوٹس لیکر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات دئیے گئے ہیں۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: