ملک میں مون سون بارشیں آج سے شروع ہونے کا امکان

فوٹو :فائل 

 

اسلام آباد(چیغہ نیوز) ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ، مون سون بارشیں آج سے شروع ہونے کا امکان ہے، کشمیر، پنجاب اور اسلام آباد کے ساتھ سندھ کی ساحلی پٹی پر بارشیں ہوں گی جبکہ 5 جولائی تک رہنے والے سسٹم کے باعث کراچی ، حیدرآباد، لاہور اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے 


بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں ملک میں داخل ہوگئیں، مون سون بارشوں کا سلسلہ آج سے شروع ہورہا ہے جبکہ کشمیر، پنجاب اور سندھ کی ساحلی پٹی پربادلوں کا راج ہے 


محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے5جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے،کشمیر،بالائی پنجاب ،اسلام آباد سندھ کے ساحلی اضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔ 

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سلسلے میں راولپنڈی ، لاہور سمیت پنجاب ،کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں جبکہ کشمیر، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ 


حکام نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہتے ہوئے حفاظتی اقدامات کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں موجود سیاحوں کوبھی غیرضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کا کہا ہے 






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: