راولپنڈی(چیغہ نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اورسیاستدان ٹی و ی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔
شیخ رشید کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جون کا مہینہ سیاسی طورپر فیصلہ کن ہوگا یا غریب معاشی طورپرمرجائے گا یا امپورٹڈ حکومت سیاسی طورپرمرجائے گی۔قوم خود سڑکوں پرآئے گی اورموجودہ حکومت کے خلاف ماتم کرے گی
شیخ رشید نے کہا کہ ملک معاشی بحران کی طرف جارہا ہے اورسیاست دان ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔ ایم کیوایم کو مبارک ہو مئیراورگورنران کے لگ گئے اوردفاتربھی مل گئے۔ باپ بھی اپنا حقیقی سیاسی باپ ڈھونڈ رہی ہے۔
سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ایک ہفتے میں پٹرول 60 روپے فی لیٹر بڑھ گیا اوربجلی کی قیمت 8 روپے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجسنی موڈیزنے ہماری ریٹنگ منفی کردی ہے اورزرمبادلہ کے ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ پہلے معیشت ڈیفالٹ ہوتی ہے اس کے بعد ملک ڈیفالٹ ہوتا ہے۔ ملک میں 16 پاورپلانٹ بند اور16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے اورلوگ گرمی سے مررہے ہیں۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں لانگ مارچ کے تناظر میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج مقدمات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سے شیخ رشید پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
شیخ رشید نے ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جون میں حکومت جو مہنگائی کرنے جارہی ہے عوام خود سڑکوں پر ہوں گے، یہ حکومت نہیں چل سکتی، چاہے ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کر لیں، جس نے یہ ماسٹر پلان بنایا ہے اس نے عمران خان کی بہت خدمت کی ہے، اب عمران خان سڑکوں پر ہو گا، باپ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہوگا، یہ کیا ہو گیا ہے؟
0 coment rios: