افغانستان (چیغہ نیوز ) افغان طالبان کے سابق امیر ملا عمر کے صاحبزادے اور امارت اسلامی افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب نے افغان فوجیوں کو تربیت کے لیے بھارت بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے
ایک بھارتی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ملا عمر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ افغان فوجیوں کو تربیت کے لیے بھارت بھیجنے پر آمادہ ہیں؟ جس پر انھوں نےکہا کہ ہمیں افغان فورسز کو تربیت کے لیے بھارت بھیجنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے اور ہم اس کی بنیاد رکھیں گے
بھارت سے سفارتی تعلقات سے متعلق کیے جانے والے سوال پر ملا یعقوب کا کہنا تھا کہ افغانستان بھارت سمیت تمام ممالک سے مضبوط سفارتی تعلقات رکھنے کا خواہشمند ہے، ہمارے جب تمام ممالک سے سیاسی اور سفارتی تعلقات مضبوط ہوں گے ہم تب ہی دفاعی تعلقات کے لیے تیار ہو سکیں گے، ہمیں اس میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا
افغان وزیر دفاع نے دوران گفتگو بھارت سے کابل میں اپنا بند سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی درخواست کرنے کے ساتھ طالبان سفیر کو نئی دہلی میں افغان سفارت خانہ سنبھالنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا
انھون نے مزید کہا کہ اگر بھارت اپنے سفارتی عملے کو افغانستان واپس بھیجتا ہے تو طالبان کسی بھی قسم کی حفاظتی ضمانت دینے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا اور طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد پہلی بار بھارتی وفد طالبان حکومت سے ملاقات کے لیے افغانستان پہنچا ہے۔
0 coment rios: