میں کوئی سیاست دان نہیں ہوں بلکہ نیوٹرل ہوں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام کا بیان


 


اسلام آباد(چیغہ نیوز )پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ میں سب کو یہ باور کرانا چاہتا ہوں کہ میں کوئی سیاست دان نہیں ہوں بلکہ سچ میں ایک نیوٹرل ہوں۔ 


میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات گذشتہ روز راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے علاقوں اور برادریوں سے باہر نکل کر ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے سوچنا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب شاید وہ وقت آ گیا ہے۔سابق لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ امیدوار کون ہے۔ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ کس نظام کو ووٹ دینا ہے اور یہی نظام ہمیں تحریک انصاف میں نظر آتا ہے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: