جاسوسی کی ڈیوائس لگانے پر پکڑے جانے والے ملازم کو عمران خان نے معاف کردیا



 

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم اور  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جاسوسی  کیلئے  ڈیوائس لگانے والا گھریلو ملازم پکڑا  گیا جسے معاف کردیا گیا۔


عمران خان کے  چیف آف سٹاف شہباز گل نے  میڈیا کے سامنے  ملازم کو پیش کردیا، شہباز گل نے کہا کہ  جاسوسی کیلئے ڈیوائس لگانے والے ملازم کو پکڑ لیا گیا ہے ، 23 سالہ ملازم کو جاسوسی کیلئے استعمال کیا گیا ،   عمران خان نے ملازم کو معاف کر دیا  ، ملازم کی جان کو خطرہ ہے
شہباز گل نے بتایا کہ ملازم گزشتہ 6 سال سے عمران خان کے گھر کی صفائی ستھرائی کرتا ہے ، ملزم نےاعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوائس لے کر آیا تھا ، لگانے سے قبل پکڑا گیا، مجھ سے غلطی ہوئی ،  معاف کرنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں ۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: