بھارت میں رکنِ اسمبلی کے بیٹے سمیت پانچ ملزمان کی نابالغ لڑکی سے زیادتی


فوٹو : فائل 

 

حیدر آباد (چیغہ نیوز) بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد میں ایک رکنِ اسمبلی کے بیٹے اور اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے بیٹے سمیت پانچ افراد نے نابالغ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا


بھارتی میڈیا کے مطابق 17 سالہ لڑکی کو پانچ لڑکوں نے مرسیڈیز کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان خود بھی نابالغ ہیں۔  ملزمان میں ایک رکنِ اسمبلی  اور ایک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین   کا بیٹا بھی شامل ہیں۔ جس گاڑی میں لڑکی سے زیادتی کی گئی وہ بھی ایم ایل اے کی ہے

دوسری جانب بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم ایل اے کا تعلق مجلس اتحاد المسلمین سے ہے اور ہم انتظار کر رہے ہیں کہ پولیس کب ایکشن لیتی ہے یا اسے ایکشن لینے کیلئے اسد الدین اویسی کی اجازت کی ضرورت ہے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: