کراچی(چیغہ نیوز)شہر قائد سمیت ملک کے کئی شہروں میں فضا ابر آلود ہونے اور ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا
تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی، جس سے موسم خوش گوار ہو گیا
لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مری، گلیات، ایوبیہ، نتھیا گلی میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی، لاہور میں مطلع ابر آلود ہونے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، راولپنڈی اسلام آباد کے گرد و نواح میں بھی بارش ہوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آج بھی شہر میں بوندا باندی، ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ کل رات سے شہر میں تیز بارش ہونے کی پیش گوئی ہے
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا اور ہوائیں 38 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت سے سسٹم آج رات پاکستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا، جب کہ سندھ میں کل سے یہ سسٹم فعال ہو جائے گا، جو کراچی میں بھی اثر انداز ہوگا، جس سے کراچی میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان اور اربن فلڈ کا خدشہ ہے۔
یہ سسٹم 3 جولائی کو تھرپارکر، اندرون سندھ تیز بارش کا سبب بنے گا، جب کہ کراچی میں بارش کا ہیوی اسپیل 3 جولائی کی صبح شروع ہونے کا امکان ہے۔
0 coment rios: