زمین کے تنازع پر فائرنگ، 5افراد جاں بحق



 

اٹک(چیغہ نیوز)فتح جنگ میں زمین کے تنازعے پر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیے


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر اٹک کے علاقے فتح جنگ میں دو فریقوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اٹک بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جہاں دونوں فریقوں کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔  


آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اٹک میں زمین تنازع پر فائرنگ سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ 


آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

راؤ سردار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: