ڈیرہ اسماعیل (چیغہ نیوز) تھانہ پنیالہ کی حدود میں پولیس وین کو حادثہ، گہری کھائی میں گرنے سے 4 اہلکار شدید زخمی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا
زخمیوں میں ایلیٹ فورس کے شیر اکبر، عمران، ظفر اور FRP کے نواب تھے، عہدیدار یوسف اور ڈرائیور محفوظ رہے
تفصیلات کے مطابق حادثہ ایس ایچ او موبائل وین کیساتھ نزد دہیہ خانی کورانہ اس وقت پیش آیا جب پنیالہ پولیس ایک اہم کاروائی کی جانب گامزن تھی۔ لیکن ایس ایچ او پنیالہ انیس الحسن اس دوران پرائیویٹ گاڑی میں موجود تھے، حادثہ پولیس وین کے اچانک کھائی میں گرنے اور الٹنے کے باعث پیش آیا
0 coment rios: