فوٹو : فائل |
باڑہ(چیغہ نیوز ) تیراہ ملک دین خیل میں سکول کے تنازعہ پر فائرنگ کے دوران دو بھائی جاں بحق پولیس نے ملزم کو الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا
پولیس کے مطابق تیراہ میدان باغ کے قریب علاقے یار خیل میں شکیل نامی شخص کو اسکول کی منظور ہوئی تھی جس پر صدیق وغیرہ نے کام بند کروا دیا تھا گزشتہ روز یار خیل کے مقام پر دونوں فریقین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس پر شکیل نے صدیق اور اس کے بھائی مومین پسران شہباز پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم صدیق شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ مومین اسپتال لے جاتے ہوئے طبی امداد سے قبل دم توڑ گیا واقعہ کے بعد ایس ایچ او تیراہ جاوید آفریدی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے فائرنگ کے واقعہ میں نامزد ملزم شکیل کو گرفتار کر کرلیا اور الہ قتل بھی برآمد کر لیا
0 coment rios: