کراچی(چیغہ نیوز )کراچی میں معمولی تلخ کلامی پر 17 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر موٹر سائیکل کی ریس کے دوران شروع ہونے والا جھگڑا قتل تک پہنچ گیا، 17 سالہ نوجوان جزلان کو تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مقتول نوجوان اپنے دوست شعمیر کے ساتھ گاڑی چلا رہا تھا اس دوران اس نے دوسرے گروپ کو ریس لگانے سے منع کیا تھا جس پر تلخ کلامی شروع ہوئی
موٹر سائیکل سوار حسنین تلخ کلامی پر گھر سے بھائیوں کو بلا کر لے آیا اور حسنین کے بھائی، احسن، احسان اور عرفان نے موقع پر
پہنچ کر فائرنگ کردی
فائرنگ سے جزلان زخمی ہوا اور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے مقتول جزلان کا ساتھی بھی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جارہی ہے
پولیس نے قتل کیس میں ایک ملزم حسنین کو گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ میں ملوث حسنین کے تین بھائی فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
0 coment rios: