حکومت کا وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 




اسلام آباد(چیغہ نیوز ) وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان اور کے پی کے میں تعینات پولیس اور انتظامیہ افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا 


نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وفاق پر چڑھائی کرکے عہدے کا غیر آئینی استعمال کیا ہے ،جس پر حکومت نے کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آئینی کارروائی کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی ہے، وزارت قانون سے حاصل قانونی رائے پر عمل کریں گے

رانا ثنااللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تعینات جن وفاقی ملازمین نے مارچ میں سہولت کاری کی ان افسران کیخلاف بھی ایسٹا کوڈ کے تحت کارروائی کی جائے گی، بعض پولیس افسران مسلح ہو کر وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائے گئے، ایسے افسران کیخلاف عہدوں کے برخلاف قانون استعمال پر کارروائی ہوگی






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: