ٹانک میں دو ہفتے قبل ڈکیتی کی واردات میں قتل ہونے والے شہر ی کا قاتل سگا بھائی نکلا



 

خیبرپختونخواہ(چیغہ نیوز ) ضلع ٹانک میں دو ہفتے قبل  ڈکیتی  کی واردات میں قتل ہونے والے  شہر ی کا قاتل اس کا سگا بھائی نکلا۔ قاتل کو گرفتار کرکے  واردات میں استعمال ہونے والا  پستول بھی برامد کیاگیا ہے



ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع ٹانک  وقار احمد خان نے اپنے دفتر کے  جرگہ ہال میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   کہا کہ  ضلع ٹانک کے نواحی علاقہ پیروانہ میں پندرہ مئی کو ڈکیتی  کی واردات میں قتل ہونے والے انعام  کے  قاتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کرلیاگیا ہے

ڈی  پی او کا کہناتھا کہ اس سلسلے میں  پولیس نے انتہائی زمہ دار کا  ثبوت دیکر  اس کیس پر شب و روز کام کیا، لواحقین  کی جانب سے  لاش ٹانک لاکر کشمر چوک پر  دھرنا بھی دیاگیا تھا اور پولیس کو الیٹی میٹم دیاگیا تھا،مگر پولیس نے  اس اندھے قتل کا   سراغ لگاکر مقتول کے بھائی  اکرام اللہ کو گرفتار کرکے اس سے الہ قتل پستول بھی برامد کیاگیا ہے اور مذید تفتیش  جاری ہے

ڈی  پی او کا مزید کہناتھا کہ ملزم اکرام اللہ  مقتول انعام اللہ کا بڑا بھائی ہے


انعام اللہ اور اس کا بڑا بھائی اکرام اللہ پسران سعداللہ ساکنان پیروانہ اپنے گھر سے  موٹر سائیکل پر ٹانک شہر آئے، اکرام اللہ کی طبیعیت ناساز تھی جس کو اس کا چھوٹا بھائی انعام اللہ بعمر تقریباً 25/26 سال اپنے موٹر سائیکل ہنڈا 125  پر سوار کر کے بغرض علاج معالجہ ٹانک شہر لایا،علاج معالجہ سے فارغ ہو کر واپس اپنے گھر گاؤں پیروانہ جا رہے تھے، کہ گاؤں پیروانہ سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر پیروانہ روڈ پر دوپہر کے وقت انعام اللہ کے قتل کی واردات رونما ہوئی۔ جس پر انعام اللہ کے بڑے بھائی اکرام اللہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف پسٹل سے فائر کر کے قتل کرنے کی رپورٹ درج کر کے تھانہ شہید مرید اکبر میں مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی


لواحقین کی جانب سے انعام اللہ کے قتل کے خلاف مقامی پولیس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اور اس وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ،ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور آلہ قتل کی برآمدگی کی خاطر ٹیم تشکیل دی گئی ۔ جس کی براہ راست نگرانی میں خود کرتا رہا  اور ہر زاویہ سے تفتیش کو جاری رکھا گیا ۔ موقع کا ملاحظہ موقع سے چلیدہ خول کی برآمدگی عمل میں لاکر جدید سائنسی اور پیشہ وارانہ طریقوں سے ہر زاویہ سے نہایت ہی باریک بینی سے تفتیش جاری رکھی ۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلی جنس پر بھی کام جاری رہا۔


تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا گیا اور بالاآخر واردات میں ملوث مرکزی ملزم کو قانون کے شکنجے میں لپیٹ لیا گیا

واردات کا مرکزی ملزم مقتول انعام اللہ کا بھائی اکرام اللہ نکلا جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف انٹاروگیشن کے دوران کر لیا ہے

ملزم نے وقوعہ اپنے بھائی کے ساتھ زاتی رنجش کی وجہ سےکرنا بتلایا۔ ملزم اکرام اللہ جو مقتول انعام اللہ بڑا بھائی ہے کے قبضہ سے ایک عدد پستول تیس بور آلہ قتل  اور  15 عدد کارتوس 30 بور بھی برآمد کر لیئے گئے ہیں اور ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: