ڈاکوؤں کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی

 



لاہور(چیغہ نیوز ) پنجاب کے شہر پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، وزیراعلی پنجاب لڑکی کے گھر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرادی 


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی، متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ 


ڈی پی او قصورمحمد صہیب اشرف کے مطابق پنجاب فرانزک لیب اورکرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی اے اے اورضلعی پولیس کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب  راؤ سردار علی خان نے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے


وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز متاثرہ لڑکی کے گھر پتوکی پہنچ گئے اور  اہل خانہ سے ملاقات کرکے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ انہوں نے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے

گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے آنسو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، ایسے واقعات ماں باپ کا دل چیر دیتے ہیں، ہم درندوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ 


حمزہ شہباز نے کہا کہ باپ کے سامنے بیٹی سے زیادتی کا واقعہ معاشرے کے زوال کی نشانی ہے،  یہ ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے اور انشاء اللہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، متاثرہ لڑکی کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: