کراچی(ویب ڈیسک)ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کرایک لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ10 گرام سونے کی قدر 772 روپے اضافے سے 125429 روپے ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہوکر 1728 ڈالر فی اونس ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 900روپے اضافہ ہوا تھا۔

0 coment rios: