بچوں کی طرح سوچنے والا مصنوعی ذہانت کا ماڈل تیار


فوٹو :فائل 


لندن(ویب ڈیسک)  انسانوں کے مشابہ مصنوعی ذہانت کا نظام بنانا کمپیوٹر سائنس کے لیے ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔لیکن اب محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی مصنوعی ذہانت تشکیل دی ہے جس کو طبعی دنیا کے بنیادی اصول سِکھا دیے جائیں تو وہ بچوں کی طرح سوچ سکتی ہے۔ 


مصنوعی ذہانت کے ڈِیپ لرننگ سسٹم فطری طبعیات کو سیکھ سکتے ہیں۔ یہ وہ عام سمجھ بوجھ کے اصول ہوتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ طبعی دنیا میں اشیاء کیسے کام کرتی ہیں 


محققین کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق کے نتائج ایسے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز بنانے کےلیے اہم ہیں جن میں انسانوں کی سمجھ جیسی سمجھ ہو۔ 


تحقیق کے مصنف ڈاکٹر لوئس ایس پِلوٹو کا کہنا تھا کہ طبعی دنیا کی سمجھ ایک اہم قابلیت ہے جو لوگ بغیر کسی محنت کےاستعمال میں لا رہے ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ البتہ مصنوعی ذہانت کے لیے یہ ابھی تک ایک مسئلہ ہے۔ اگر ہم حقیقی دنیا میں ایسے مددگار نظام تعین کرنا چاہتے ہیں تو ہم کو ان ماڈلز کے ساتھ اپنی طبعی دنیا کی فطری حس شیئر کرنی ہوگی۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: