اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس میں فریق بننے کے لیے درخواست دائر کردی۔
"جیو نیوز" کے مطابق چوہدری شجاعت کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ڈپٹی سپیکر کو خط 22 جولائی کو لکھا گیا اور ڈپٹی سپیکر نے خط کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو ڈالے گئے ووٹ گنتی سے نکال دیئے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ (ق) لیگ کے ایم پی ایز کی جانب سے پرویز الٰہی کو ڈالے گئے ووٹ آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی تھے، میں اس کیس کا متعلقہ فریق ہوں لہٰذا مجھے کیس میں پارٹی بنایا جائے۔
0 coment rios: