کراچی(چیغہ نیوز) ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 200 اور 10 گرام قیمت 2400 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 485 روپے کی سطح پر آگئی۔
قبل ازیں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1550 روپے اور 1329 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

0 coment rios: