کئی سال بعد وطن واپس آنے والے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری ایئر پورٹ سے گرفتار


 

کراچی (ویب ڈیسک ) کئی سال بعد پاکستان واپس آنے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما بابر غوری کو کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق بابر غوری کرپشن کے کیسز میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو مطلوب تھے جس کے باعث کراچی پہنچتے ہی انہیں ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔


خیال رہے کہ بابر غوری گزشتہ کئی سالوں سے خود ساختہ جلا وطنی کاٹ رہے تھے اور امریکہ میں مقیم تھے۔ گزشتہ دنوں وائس آف امریکہ کے صحافی آفتاب بوڑکا کو دیے گئے انٹرویو میں بابر غوری نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔ یاد رہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں پورٹس اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر تھے، مشرف دور میں بھی وہ اسی وزارت کو سنبھال رہے تھے۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: