افغانستان (چیغہ نیوز) امارت اسلامیہ کے اعلی حکام کے مطابق پاکستانی وفد کے ساتھ آج کی ملاقات میں درج ذیل فیصلے کیے گئے
تفصیلات کے مطابق کوئلے کی قیمتیں برقرار رہیں گی، البتہ اس کی برآمد و درآمد کے سلسلے میں سہولیات فراہم کی جائیں گی
افغان ٹرکوں سے کوئٹہ اور پشاور میں مال نہیں اتارا جائے گا، انھیں پاکستان کے تمام علاقوں تک آزادانہ نقل و حمل کی اجازت ہوگی۔ پاکستانی ٹرکوں کو بھی یہ سہولیات فراہم کریں گے
افغانستان پاکستان اور بھارت کے واہگہ بارڈر کے ذریعے آزادانہ طور پر تجارتی سامان برآمد کرسکے گا۔
طور خم اور بولدک کے بارڈر پورا ہفتہ 24 گھنٹے جبکہ غلام خان، ڈنڈ پٹھان اور خرلاچی پورٹ پورا ہفتہ روزانہ 12 گھنٹے کھلے رہیں گے
پاکستانی حکام کی ذمہ داری ہے کہ غیر قانونی بھتہ خوری کو روکنے اور چیک پوسٹوں پر غیر ضروری تاخیر کے خاتمے کےلیے نفری کا اضافہ کریں گے۔ افغانستان بھی انہی امور کا پابند رہے گا
ویزوں کی فراہمی میں آسانی کے لیے پاک افغان حکومتوں کی مشترکہ کمیٹی بنے گی جو مشترکہ طور پر میکانزم تیار کرکے نجی طور پر ویزے دینے کی بجائے سرکاری کمیٹی ویزا فراہم کرے گی

0 coment rios: