عطا تارڑ نے فواد چوہدری کو قانونی نوٹس بھیج دیا


 

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے تین ارکان اسمبلی کو قانون نوٹس بھیج دیا ہے۔


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  عطاتارڑ کے وکیل اظہر اقبال کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے ارکان پنجاب اسمبلی کو خرید نےکے الزامات پر فواد چوہدری، شہاب الدین خان، عامر عنایت اور غضنفر عباس کو قانونی نوٹس بھیجا۔اظہراقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز نے عطا تارڑپر ووٹ خرید نے اورپیسوں کی آفرکے غلط الزامات کے بیان حلفی دیے جب کہ فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں بے بنیاد الزامات لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ  نوٹس میں 14 روز میں معافی مانگنےکا مطالبہ کیاگیا ہے، بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائےجائےگی۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: